پریانکا چوپڑا کو کس نے بالی ووڈ چھوڑنے پر مجبور کیا، اداکارہ کا انکشاف
ممبئی:ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پریانکا چوپڑا نے بہت عرصے بعد بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بالی ووڈ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں، لیکن انہیں دباؤ میں آ کر یہ قدم اٹھانا پڑا۔
ادکارہ نے کھل کر بتایا کہ وہ کبھی بھی بھارت کی فلموں کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں، لیکن انہیں زیادہ دلچسپ مواقع تلاش کرنے کے لیے باہر جانا پڑا۔
انٹریو کے دوران پریانکا چوپڑا کے بالی ووڈ سے ہالی وڈ اور دیگر شعبوں میں منتقلی کے بارے میں کافی بات کی گئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی کیسے اور کیوں آئی، اور یہ فیصلہ ان مواقع کی بنیاد پر کیا گیا جو ان کے لیے بھارت میں دستیاب تھے۔
