باجوڑخودکش حملہ: دہشتگرد افغان شہری نکلا، ناقابل تردید شواہدآگئے

0

اسلام آباد:سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے سرحد پار افغانستان سے ملنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 فروری کو باجوڑ کی ملنگی پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث حملہ آور افغان شہری تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت خارجی احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کے صوبہ بلخ کا رہائشی تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ آور طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے کئی واقعات کی کڑیاں سرحد پار سے مل رہی ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 6 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کا بمبار بھی افغانستان میں تربیت حاصل کر چکا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.