صدرِ  آصف  زرداری سے سینیٹر  فیصل واوڈا  کی ملاقات ، اہم پیغام پہنچایا

0

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، با خبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  اہم شخصیت کا پیغام پہنچا یا گیا ہے۔اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں صدرِ مملکت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امتیاز شیخ نے بھی ملاقات کی، جس میں سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔بعد ازاں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ان ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.