بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 5 افراد ہلاک

0

نئی دہلی/پونے: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارامتی میں پیش آیا، جہاں ممبئی سے آنے والا چارٹرڈ طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا اور طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، ان کے دو قریبی ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے، کسی کے زندہ بچنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

بھارتی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ خراب موسم اور رن وے نظر نہ آنے کے باعث لینڈنگ کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، تاہم حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ مہاراشٹرا میں سرکاری سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.