ڈیووس میں بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

0

ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی استحکام سے متعلق مختلف امور زیرِ غور آئے۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور اقتصادی اصلاحات کے تسلسل سے ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے۔ ملاقات میں خطے کی سلامتی، سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.