’دل میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں‘ عامر خان کا گوری اسپراٹ سے تعلق پر کھل کر اعتراف

0

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دل میں پہلے ہی گوری اسپراٹ کے ساتھ شادی شدہ محسوس کرتے ہیں۔طویل تعلقات کے بعد عامر خان اور ان کی گرل فرینڈگوری اسپراٹ اب ایک ساتھ رہنے جا رہے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ ان کی نئی فلم پروڈکشن ’ہیپی پٹیل‘ کی ریلیز کے دوران یہ سب ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ وقت ان کے لیے خاصا مصروف ہے۔

اداکار نے اپنے رشتے کی سنجیدگی اور کمٹمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا، ’’گوری اور میں ایک دوسرے کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور ہم ایک پرعزم مرحلے میں ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں۔ دل میں، میں پہلے ہی ان کے ساتھ شادی شدہ ہوں، چاہے ہم رسمی طور پر شادی کریں یا نہ کریں۔‘‘

عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا کے سامنے گوری اسپراٹ کا تعارف کروایا تھا، جبکہ دونوں گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.