اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ ٹریفک حادثے کا شکار، تمام افراد محفوظ

0

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ایئرپورٹ سے گھر واپسی کے دوران ایک غیر معمولی ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام اس وقت پیش آیا جب اداکار جوڑا بیرونِ ملک سے ممبئی واپس آیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز گاڑی کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہو کر پہلے اکشے کمار کے سکیورٹی قافلے سے ٹکرایا اور بعد ازاں اداکار جوڑے کی گاڑی سے جا لگا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد علاقے میں شدید افراتفری پھیل گئی اور منظر دیکھ کر خوف محسوس ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں آٹو رکشہ ڈرائیور اور اس کی سواری کچھ دیر کے لیے گاڑی کے نیچے دب گئے، تاہم اکشے کمار اور ان کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے جوہو علاقے کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں خوش قسمتی سے اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ اور دیگر تمام افراد محفوظ رہے۔اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منانے کے لیے بیرونِ ملک گئے تھے اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.