بلاول بھٹو  سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تعاون کے موجودہ امکانات اور مستقبل کی شراکت داری پر بھی بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاک۔برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھیں، جنہوں نے بھی برطانوی ہائی کمشنر سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے روابط کے تسلسل اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.