صبا فیصل کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، نئی دلہن کو آرام کے لیے ساس یا نند سے اجازت لینے کی تجویز

0

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنے حالیہ تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

صبا فیصل اکثر ٹی وی پروگرامز میں شادی اور گھریلو معاملات پر گفتگو کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران انہوں نے سسرال میں نئی دلہن کے حوالے سے بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ "شادی کے بعد سسرال میں سب مہمان موجود ہوتے ہیں، ساس پر مہمانوں سمیت دیگر کام کی ذمہ داری ہوتی ہے، لیکن آنے والی دلہن پر کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی۔ اگر نئی دلہن کو آرام کی ضرورت ہے تو ساس خود کہہ دے، اور اگر ساس نہیں کہہ رہی تو دلہن ساس یا شادی شدہ نند سے پوچھ لے۔”

صبا فیصل نے مزید کہا کہ بات کرنے کا ایک انداز ہوتا ہے، "اگر لڑکی ڈائریکٹ آرڈر دے تو یہ سسرال میں قبول نہیں، لیکن پوچھ لینے پر بری سے بری ساس بھی منع نہیں کرے گی اور آرام کرنے کی اجازت دے دے گی۔”

صبا فیصل کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف رائے کا اظہار کیا، کچھ نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے دلہن کی خود اعتمادی اور گھر میں بات کرنے کے طریقے پر تبصرہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.