ٹرمپ سے کہا ہے کہ وینزویلا کو عدم استحکام کی طرف نہ دھکیلا جائے: اردوان

0

انقرہ :ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فونک گفتگو میں واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ وینزویلا کو  صدر نکولس مادورو کی معزولی کے بعد عدم استحکام کی طرف نہیں دھکیلا جانا چاہیے۔

کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکیے وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔صدر اردوان نے کہا کہ ’ماضی میں صدر مادورو اور وینزویلا کے عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ترک قوم کے دوست ہیں‘۔

ترک صدر نے خبردار کیا کہ ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی عالمی سطح پر سنگین مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کا تحفظ نہایت ضروری ہے۔

امریکی افواج نے ہفتے کے روز وینزویلا کے دارالحکومت پر بمباری کرتے ہوئے صدر مادورو کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کیا جہاں ان پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔صدر مادورو نے پیر کے روز نیویارک کی ایک عدالت میں منشیات اسمگلنگ کے الزامات میں خود کو بے قصور قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.