وینزویلا کے صدر کو پکڑنے کی ویڈیو ٹی وی شو کی طرح لائیو دیکھی، نیویارک لا رہے ہیں: ٹرمپ
فلوریڈا :امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پکڑنے کی ویڈیو ٹی وی شو کی طرح لائیو دیکھی۔
امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پکڑنے کی ویڈیو فوجی جنرلز کے ساتھ فلوریڈا میں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ مادورو کو لے کر امریکی بحری جہاز نیویارک آرہا ہے، ان پر مین ہٹن کی عدالت میں منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ان کے خلاف آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل سے کی تھی تاہم وینزویلا پر کس کی حکمرانی ہوگی، یہ ابھی طے ہونا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ مادورو کے خلاف آپریشن میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کچھ امریکی زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق مادورو اور اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈروم سے پکڑا۔
