اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ،کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا احتجاج پر مکمل پابندی

0

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اس تحت کسی بھی قسم کے احتجاج، ریلی، جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی اجتماعات کی روک تھام کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اُدھر راولپنڈی انتظامیہ (ڈپٹی کمشنر پنڈی) نے اعلان کیا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اور نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی یکم سے 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران ہرجمع و اجتماع، ریلی، جلسے اور جلوس پر مکمل پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اور باہمی تعاون سے امن و امان کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.