گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مسلح افواج کے خلاف بیانات پر سخت مذمت

0

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسلح افواج کے خلاف حالیہ بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ عوام اور سیکیورٹی اداروں کے حوصلے کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہمارے بہادر سپاہی صوبے کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، اس لیے فوج کے عزائم پر سوال اٹھانا ان کے حوصلے اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے۔”

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ "انٹیلی جنس بنیاد پر کیے جانے والے آپریشن عوام کے تحفظ اور امن کی بحالی کے لیے ہوتے ہیں، ان پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔”

گورنر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "سیاست کو قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔”انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو دیرپا امن اور استحکام کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ "احتساب کا اصل فیصلہ عوام آئندہ انتخابات میں کریں گے، اس لیے سیاسی قیادت کو الزام تراشی کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.