آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات

0

راولپنڈی:  برطانیہ کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

برطانوی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

اس سے قبل برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں انہیں پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.