سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس، قومی اسمبلی کا اجلاس 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے اسمبلی اجلاس کو 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 14 نومبر 2025 بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان اس وقت سفارتی، پارلیمانی اور دفاعی اعتبار سے بہترین وقت سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب پارلیمانی سفارتکاری کی وجہ سے آج ایران کا پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔
On the special invitation of the Hon’ble Speaker National Assembly of Pakistan, Sardar Ayaz Sadiq, a parliamentary delegation from the Islamic Republic of Iran, led by the Hon’ble Speaker of the Islamic Parliament of Iran, Dr. Mohammad Bagher Ghalibaf, has arrived in Islamabad… pic.twitter.com/IzvOclmO4K
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) November 5, 2025
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی، سید نوید قمر، شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، پولین بلوچ، نزہت صادق، نور عالم خان، شہلا رضا، شازیہ مری اور اعجازالحق نے شرکت کی۔
