افغانستان کی سلامتی وخودمختاری کی ضمانت بھارت نہیں دے سکتا، طلال چوہدری

0

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے پاک، افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اصولی موقف کی جیت ہوئی ہے۔

 وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے امید ظاہر کی کہ چیزیں مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت کی پراکسی بننے سے ہوسکتا ہے افغانستان اپنی خودمختاری کھو بیٹھے۔ افغانستان کو سمجھنا چاہیےکہ بھارت انکی سلامتی وخودمختاری کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہوگئےہیں، استنبول مذاکرات کے بعد پاکستان اور افغان طالبان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے ، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔

فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.