ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک

0

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک ضلع میں خفیہ اطلاع پر بھارتی پراکسی تنظیم "فتنۂ خوارج” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی، جس دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 8 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک ہوگئے۔کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرست خوارج کو گرفتار یا ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ "عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت ملک بھر میں جاری انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔یہ مہم وفاقی ایپکس کمیٹی کے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل ہم آہنگی سے چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.