پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی خبریں سنیں، اس معاملے کو دیکھنا ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے ائیر فورس ون میں صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نےکہاکہ وہ جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔
ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں نوبل انعام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔ اس سے قبل غزہ سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا تھا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے اور یہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔
