دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدےکا حصہ بننےکی خواہش رکھتے ہیں، اسحاق ڈار

0

نائب  وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدے  کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پاگیا، اس میں کئی ماہ لگے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلاضابطہ طورپر ہمیشہ سے موجود تھا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتےہیں، اس بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونےکے لیے تیار ہوتا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پرپابندیوں کے بعد سعودی حمایت بہت اہم تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.