وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، سعودیہ، برطانیہ اور امریکہ جائیں گے

0

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی فرماں رواں سمیت دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، برطانیہ میں دو روز قیام کے بعد شہباز شریف امریکہ روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم امریکہ کے دورہ کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.