بنوں کینٹ کے رہائشی علاقے میں ڈیری فارم سے 2 چوکیدار اغوا
بنوں کینٹ کے رہائشی علاقے میں ڈیری فارم سے 2 چوکیدار اغوا کرلیے گئے۔ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق مسلح افراد138مویشی بھی ساتھ لے گئے، اغوا اورمویشی لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ضلعی پولیس آفیسر نے بتایاکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ڈی پی او کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
