وزیراعظم شہباز شریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

0

دوحہ :وزیرِ اعظم کی دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی حملے کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا.

امیر قطر الشيخ تميم بن حمد آل ثاني سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں. وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے قطر کا ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور دیتا رہے گا۔ ملاقات میں اسرائیل کے خطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں اور مسلسل جارحیت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت کی گئی.

اس دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.