بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

0

ممبئی:بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مہرین پیرزادہ  نے اتوار کو  ہماچل پردیش میں ہونے والی ایک سادہ اور نجی تقریب میں ارش اولکھ سے شادی کی۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

اداکارہ نے شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شیئر کی، جس میں شادی کی متعدد تصاویر شامل تھیں۔ اعلان کے فوراً بعد شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ  کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔

مہرین پیرزادہ بنیادی طور پر تیلگو اور تامل سنیما میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے  2016 میں تیلگو فلم Krishna Gaadi Veera Prema Gaadha سے اداکاری کا آغاز کیا اور بعد ازاں مختلف فلموں میں کام کیا۔ ان کے بھائی گرفتح پیرزادہ بھی اداکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.