شدید مخالفت کے باوجود سہیل آفریدی کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

0

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے شدید سیاسی مخالفت کے باوجود صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سے سابق وزیر صحت، سوشل ویلفیئر و عشر و زکوٰۃ سید قاسم علی شاہ کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی اور کرک سے خورشید خٹک کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، جبکہ چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مردان سے طارق آریانی اور احتشام خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی اور مالاکنڈ سے پیر مصور کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون اور اکرام غازی کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ توسیع میں دو ایسے ارکان کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جو حالیہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.