عید سے قبل وفاقی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ،وزیراعظم شہباز شریف نےبڑا اعلان کر دیا

0

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید پر بڑا اعلان کر دیا ۔وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی تعطیلات سے پہلے تنخواہیں ادا کی جائیں گی تاکہ ملازمین عید کی خوشیوں کی تیاری بہتر طریقے سے کر سکیں۔

وفاقی سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق رواں برس رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.