ایران کا اسرائیل اور خلیج میں گوگل، مائيکرو سافٹ اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
تہران :ایران نے گوگل، ایمیزون اور مائیکروسافٹ سمیت کئی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ممکنہ حملوں کے لیے ’جائز ہدف‘ قراردیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں ان کے دفاتر اور ڈیٹا سینٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران ’دشمن کے ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ٹیلیگرام پر جاری ایک پوسٹ میں خبررساں ایجنسی نے قطر، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں ان کمپنیوں کے 29 دفاتر، ڈیٹا سینٹرز اور تحقیقی مراکز کی فہرست شائع کی۔
رپورٹ میں امریکی ٹیک کمپنیوں اینویڈیا، پلنٹیر، آئی بی ایم اور اوریکل کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق جیسے جیسے علاقائی جنگ انفراسٹرکچر کی جنگ میں تبدیل ہو رہی ہے ایران کے جائز اہداف کا دائرہ بھی بتدریج وسیع ہوتا جا رہا ہے۔
