دبئی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں
دبئی:خبر رساں ادارے کے صحافیوں کے مطابق ہفتہ کے روز دبئی اور بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دبئی میں دو جبکہ منامہ میں ایک دھماکے کی آواز سنائی دی جہاں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
