وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدرپرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جاری بحران پر تفصیلی گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل  کے حملوں کے ساتھ ساتھ بعد ازاں برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے انڈونیشیا کے صدر کو بحران کے تناظر میں خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تمام تنازعات کو تعمیری بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کیے جائیں۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر پرابوو سوبیانتو کو افغانستان  کے حوالے سے حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.