اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے اور بہو شہید ہو گئے

0

اسلام آباد :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ‌ ای کے بیٹے سید مجتبیٰ خامنہ‌ ای اور ان کی اہلیہ زہرا حداد عادل شہید ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران مارے گئے۔

رپورٹس کے مطابق تہران میں ہونے والے حملوں میں سپریم لیڈر کے خاندان کے دونوں افراد شدید دھماکوں میں زخمی ہو کر شہید ہوئے، حالانکہ ابھی تک ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

زہرا حداد عادل جو کہ غلامعلی حداد عادل کی بیٹی اور سپریم لیڈر کے بیٹے سید مجتبیٰ خامنہ‌ ای کی زوجہ تھیں، دونوں کی موت نے ملک میں عوامی ردعمل اور صورتحال کو مزید نازک بنا دیا ہے۔ علی خامنہ‌ ای کے اہل خانہ کے ان نقصانوں کے بعد ایران میں کشیدگی میں اضافے اور ممکنہ ردعمل پر تجزیے جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.