متحدہ عرب امارات میں ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی جاں بحق

0

دبئی:متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے تباہ کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کے ٹکڑے ابوظہبی میں زمین پر گرنے سے ایک غیر ملکی شہری زد میں آگیا۔میزائل کے ٹکڑنے لگنے سے غیرملکی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شخص کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردیا جائے گا۔تاحال جاں بحق پاکستانی شخص کی عمر اور نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.