پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

0

دبئی (نورحسن عاصم) قونصل جنرل پاکستان دبئی حسین محمد نے قونصل جنرل ملائیشیا برائے دبئی و شمالی امارات ریاض بن عبدالرزاق سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات قونصل جنرل پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوئی جہاں باہمی دلچسپی کے امور، سفارتی روابط کے استحکام اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، کمیونٹی روابط اور قونصلر تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دی جائے گی اور مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے تاکہ باہمی مفاد کے منصوبوں کو عملی شکل دی جا سکے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.