پاک افغان کشیدگی پر سفارتی ذرائع سے ثالثی کی کوشش کررہے ہیں: چین

0

بیجنگ :چین، روس، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

 ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، چین اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعے تنازع میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔اس کے علاوہ قطر اور ایران نے بھی پاکستان افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاک افغان حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں ممالک پر عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.