پنجاب کے 2,735 سرکاری اسکول نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ

0

لاہور میں پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق اس فیصلے کے تحت مختلف اضلاع کے مزید 2 ہزار 735 سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے نجی افراد اور اداروں سے باقاعدہ درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی شعبے سے وابستہ افراد 31 مارچ تک اسکولز کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار میں بہتری اور اسکولوں کی مؤثر انتظام کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.