ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات معدوم، سری لنکا میچ نہ جیت سکا، نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست

0

کولمبو:ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے ہرادیا جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ تقریباً بند ہوچکا ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن سری لنکن بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکل کا شکار رہی اور ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں محض 107 رنز بناسکی جبکہ اس کی 8 کھلاڑی پویلین واپس پہنچے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا اور پھر کیوی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکل میں بھی ڈال دیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم درمیانی اوورز میں سری لنکن بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 86 رنز پر کیویز کی 6 وکٹیں گرا دی تھیں۔

مشکل صورتحال میں کپتان مچل سینٹنر اور کول میک کونچی نے ذمہ دارانہ اور تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 7ویں وکٹ پر 48 گیندوں پر 84 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

سینٹنر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ میک کونچی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راچن رویندرا نے 32، فن ایلن نے 23 اور گلین فلپس نے 18 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمانتھا چمیرا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دنتھ ویلالاگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

169 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ابتدا ہی میں دباؤ کا شکار ہو گئی۔ 9ویں اوور تک 4 کھلاڑی صرف 29 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس سے ٹیم مشکلات میں گھِر گئی۔

پاتھم نسانکا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کوشل مینڈس 11، چریتھ اسالانکا 5 اور پوان رتنانائیکے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹرننگ وکٹ پر ہدف کا تعاقب سری لنکا کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوا جس مین وہ ناکام رہا جبکہ اس میچ کا نتیجہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے راستے بھی تقریباً بند کرگیا۔

یہ میچ نہ صرف سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے لیے بلکہ پاکستان کی ورلڈ کپ مہم کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا لیکن سری لنکن ٹیم یہ مقابلہ نہ جیت سکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.