ماسکو کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکہ، پولیس آفیسر ہلاک

0

ماسکو :روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک ریلوے اسٹیشن کے باہر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی حکام نے تصدیق کردی ہے۔

دھماکہ سویولوسکی ریلوے اسٹیشن جو ماسکو کے  دمیان  میں ایک بڑا ٹرانسپورٹ   مرکز ہے، کے باہر صبح کے وقت پیش آیا۔حکام کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے پولیس کی ڈیوٹی گاڑی کے قریب پہنچ کر بم پھاڑا جس سے وہ خود بھی ہلاک ہوگیا۔

دھماکے میں ایک ٹریفک پولیس افسر ہلاک ہوا اور دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

روس کی وزارت داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اب تک حملہ آور کی شناخت یا حملے کے پیچھے کوئی واضح مقصد سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.