بنگلادیشی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں، چیف آف جنرل اسٹاف تبدیل
ڈھاکہ :طارق رحمن کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالتے کے چند روز بعد ہی بنگلادیش کی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمن کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمن کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمن کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
