غزہ کی بحالی کے لیے فیفا اور بورڈ آف پیس میں اسٹریٹیجک معاہدہ

0

واشنگٹن :فیفا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کے لیے ایک اسٹریٹیجک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

فیفا کے مطابق غزہ میں فٹبال کے ذریعے بحالی کا جامع پروگرام شروع کیا جائے گا، جس کے تحت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

منصوبے کے تحت 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، ایک فیفا اکیڈمی اور 20 ہزار نشستوں پر مشتمل اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ معاہدے پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سمیت اعلیٰ حکام نے دستخط کیے ہیں۔

فیفا کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا اور فٹبال کو امن، یکجہتی اور طویل مدتی استحکام کے فروغ کے لیے استعمال کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.