ہم غزہ کے لوگوں کیلئے روشن مستقبل چاہتے ہیں، اقوام متحدہ بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرےگی، ٹرمپ
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں، اقوام متحدہ بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرےگی۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں تھے۔
ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔
