امریکا اور ایران جوہری معاہدے پر لچک دکھا رہے ہیں، ترکیہ کا دعویٰ

0

ٍانقرہ :ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران جوہری معاہدے کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کسی ممکنہ سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ جاری سفارتی رابطوں میں مثبت پیش رفت کے آثار نمایاں ہیں اور فریقین مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات کا دائرہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام تک بڑھایا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اس معاملے کو شامل کرنے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی اور صورتحال ایک نئی جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔

ترکیہ نے زور دیا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد قابلِ عمل حل ہے اور تمام فریقین کو کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.