تحریک انصاف نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں ،کنٹینر تیار

0

پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 فٹ طویل کنٹینر میں واش روم اور بیٹھنے کے لیے باقاعدہ سیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے جبکہ کنٹینر پر نمایاں طور پر "آزادی یا موت” درج کیا گیا ہے، کنٹینر کو ممکنہ احتجاج کے دوران مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی چند اہم پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں جن میں احتجاج کے مقام، وقت اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج کے حتمی اعلان اور تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے جبکہ پارٹی کارکنان کو بھی ممکنہ احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی کے احتجاج کے لیے تیار ہونے والا کنٹینر کا معائنہ کرنے کی بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بھی کہا ہے کہ پشاور میں ہمارا کنٹینر جس پر لکھا ہے ’آزادی یا موت‘ تیار ہے ،اس پر ہم کسی بھی وقت بیٹھ سکتے ہیں، ڈارئیونگ سیٹ پر سہیل آفریدی بیٹھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.