بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

0

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو نئی سمت دے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روکنے اور امریکا و وینیزویلا سے تیل کی درآمدات میں اضافے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

 امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ بھارت پر عائد امریکی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت بھی امریکا کے خلاف اپنے ٹیرف صفر تک کم کرنے کے اقدامات کرے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی اور دیگر اشیا خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف امریکی معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں امریکا کے عالمی کردار کو مزید مضبوط کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.