ایران پر حملے کی دھمکیاں عراق جنگ جیسی تیاریوں کی گونج رکھتی ہیں: سابق سربراہ آئی اے ای اے

0

نیویارک :بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملوں سے متعلق دھمکیاں عراق جنگ سے قبل کی جانے والی تیاریوں جیسی گونج رکھتی ہیں۔

اپنے بیان میں محمد البرادعی نے کہا کہ یکطرفہ دھمکیاں ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب ایران کی جانب سے کوئی واضح یا موجود خطرہ نظر نہیں آ رہا، اور ایسی صورتحال بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملوں کی دھمکیاں بالکل ویسی ہی ہیں جیسی عراق کے خلاف غیر اخلاقی اور غیر قانونی جنگ سے قبل دی گئی تھیں۔ اس وقت بھی اسی طرح کا بیانیہ اختیار کیا گیا تھا، جس کے نتائج دنیا کے سامنے ہیں۔

سابق آئی اے ای اے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع اور علاقائی تباہی اب کوئی مسئلہ ہی نہیں سمجھی جا رہی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاریخ سے سیکھنے کے لیے تیار ہی نہیں ہوتے۔

خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں میں متعدد بار یہ بیان دے چکے ہیں کہ امریکی بحری بیڑہ تیزی کے ساتھ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.