صدرِ مملکت کا بلوچستان میں امن کے خلاف خطرات ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن کو درپیش خطرات کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں پر اظہارِ تحسین کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی جانب سے مختلف مقامات پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور جرات کو سراہا۔
آصف علی زرداری نے کارروائیوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدرِ مملکت نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔
