فلم ’دھریندر‘ کے اداکار ندیم خان گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

0

ممبئی: فلم ’دھریندر‘ (Dhurandhar) کے اداکار ندیم خان کو پولیس نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے سنگین الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے 22 جنوری کو اداکار کو حراست میں لیا، جبکہ وہ اس وقت پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے ندیم خان کے گھر میں کام کر رہی تھیں۔ خاتون کے مطابق دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور اداکار نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے وعدے پر اداکار نے گزشتہ 10 برس کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی۔ بعد ازاں جب اداکار نے شادی سے انکار کیا تو متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی ہلچل مچا دی ہے، جبکہ قانونی کارروائی کے اگلے مراحل جلد متوقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.