روسی صدر پیوٹن کی نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ کریملن کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی۔
ترجمان کریملن نے بتایا کہ صدر پیوٹن نے نیتن یاہو سے گفتگو کے دوران ایران اور مجموعی طور پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جبکہ ایران کے حوالے سے روس کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔
کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
