پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ایرانی وزیر خارجہ کی مظاہرین کو پھانسی دینےکی خبروں کی تردید

0

 تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ   ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف دس دن تک پرامن احتجاج جاری رہا جس کے بعد تین دن تک تشدد ہوا جو ان کے بقول اسرائیل کی جانب سے منظم کیا گیا۔

 ایرانی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا، کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں، داعش طرز کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئیں، پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔

 وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملک میں امن بحال ہو چکا ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.