پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0

اسلام آباد: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت اور مالیاتی نظام کو جدید بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم  شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف کی قیادت میں ملاقات بھی کی۔

 ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وفد کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، شفافیت اور عوامی رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگیاں اور مالیاتی جدت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی خوش آئند ہے اور پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بن رہا ہے۔

اس موقع پر ورلڈ لبرٹی فنانشل کے سی ای او زچری وٹکوف نے پاکستان کے ساتھ محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کے اس عمل میں سرحد پار مالی سیٹلمنٹ، زرمبادلہ کے حصول اور ادائیگی کے نظام میں جدید جدتیں شامل کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.