ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی

0

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,595 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.