صدر مملکت آصف علی زرداری کل بحرین کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری 13 تا 16 جنوری 2026 کے دورانمملکتِ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران صدر مملکت بحرین کےبادشاہ کنگ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ ،سلطان اور وزیراعظم، پرنس سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور زیرِ بحث آئیں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین دوستی اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی و اقتصادی شراکت، دفاع و سیکورٹی، اور عوامی روابط کے مواقع بڑھانے کے لیے بھی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان کی خلیجی بھائی ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
