سعودی دفاعی وفد کا وزارتِ خارجہ پاکستان کا دورہ، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعلقات مزید مضبوط

0

اسلام آباد:مملکتِ سعودی عرب کے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے 15 رکنی دفاعی وفد نے، جو ان دنوں غیر ملکی مطالعاتی دورے پر پاکستان میں موجود ہے، آج وزارتِ خارجہ پاکستان کا دورہ کیا۔

وزارتِ خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری (مشرقِ وسطیٰ) سید احمد معروف نے وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی، خطے کی صورتحال اور پاکستان و سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد سوال و جواب پر مشتمل ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد ہوا۔سعودی وفد کے سربراہ نے وزارتِ خارجہ کی جانب سے دورے کے مؤثر انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

سعودی دفاعی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین دفاعی اور سکیورٹی تعاون کی عکاسی کرتا ہے، جو دونوں برادر ممالک کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.